حیدرآباد ۔9 ستمبر (اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج چین میں ’’ ورلڈ اکنامک فورم ‘‘ کے اجلاس میں کہا کہ تلنگانہ ریاست میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔انہوں نے آج چین میں عالمی صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ آندھراپردیش میں
ترقی کا تصور ناکام رہا ۔ اب جبکہ تشکیل تلنگانہ ہوچکا ہے ایسے میں تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے لئے ملک بھر میں مثالی پالیسی کو تیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے اجازت نامہ کو اندرون دو ہفتہ ہی منظور کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اب تک 56 کمپنیز کو اجازت نامے عطا کردئے گئے ہیں۔